پھر (اس سے) کہو: کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو جائے،
English Sahih:
And say to him, 'Would you [be willing to] purify yourself
1 Abul A'ala Maududi
اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے
2 Ahmed Raza Khan
اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو
3 Ahmed Ali
پس کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو
4 Ahsanul Bayan
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے (١)
١٨۔١ یعنی کیا ایسا راستہ اور طریقہ تو پسند کرتا ہے جس سے تیری اصلاح ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اور مطیع ہوجا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
6 Muhammad Junagarhi
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس اس سے کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
9 Tafsir Jalalayn
اور (اس سے) کہو کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہوجائے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَقُلْ﴾ اس سے کہہ دیجئے : ﴿ہَلْ لَّکَ اِلٰٓی اَنْ تَـزَکّٰی﴾ کیا تو کوئی خصلت حمیدہ اور اچھی تعریف چاہتا ہے جس میں خرد مند لوگ ایک دوسرے سے مقابلے کی رغبت رکھتے ہیں اور وہ یہ ہےکہ تو اپنے نفس کو پاک کرے اور کفر وطغیان سے اپنی تطہیر کرکے ایمان اور عمل صالح کی طرف آئے؟
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss say kaho kay kiya tumhen yeh khuwaish hai kay tum sanwar jao-?