Skip to main content

وَاَهْدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ

And I will guide you
وَأَهْدِيَكَ
اور میں رہنمائی کروں تیری
to
إِلَىٰ
طرف
your Lord
رَبِّكَ
تیرے رب کی
so you would fear'"
فَتَخْشَىٰ
تاکہ تو ڈرے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟"

English Sahih:

And let me guide you to your Lord so you would fear [Him]?'"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے

احمد علی Ahmed Ali

اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راہ دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے (١)

١٩۔١ یعنی اس کی توحید اور عبادت کا راستہ، تاکہ تو اس کے عقاب سے ڈرے۔ اس لئے کہ اللہ کا خوف اسی دل میں پیدا ہوتا ہے جو ہدایت پر چلنے والا ہوتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیرے پروردگار کی طرف تیری راہنمائی کروں تو تُو (اس سے) ڈرے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے،