پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی
2 Ahmed Raza Khan
پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی
3 Ahmed Ali
پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
4 Ahsanul Bayan
پس اسے بڑی نشانی دکھائی (١)
٢٠۔١ یعنی اپنی صداقت کے وہ دلائل پیش کئے جو اللہ کی طرف سے انہیں عطا کئے گئے تھے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے۔ مثلاً ید بیضا اور عصا اور بعض کے نزدیک آیات تسعہ۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
6 Muhammad Junagarhi
پس اسے بڑی نشانی دکھائی
7 Muhammad Hussain Najafi
پس موسیٰ(ع) نے (وہاں جا کر) اسے ایک بہت بڑی نشانی دکھائی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
9 Tafsir Jalalayn
غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَاَرٰیہُ الْاٰیَۃَ الْکُبْرٰی﴾ ” پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔“ یعنی بڑی نشانی کی جنس اور یہ ان نشانیوں کے تعدد کے منافی نہیں ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ ﴾(الاعراف:7؍108؍107) ” موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو وہ یکایک صاف ایک اژدھا بن گیا اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ سب دیکھنے والوں کے لیے روشن چمکتا ہوا ہوگیا۔“
11 Mufti Taqi Usmani
chunacheh musa ney uss ko bari zabardast nishani dikhai ,