Skip to main content

يَسْـــَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰٮهَا ۗ

They ask you
يَسْـَٔلُونَكَ
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
about
عَنِ
بارے میں
the Hour
ٱلسَّاعَةِ
قیامت کے
when
أَيَّانَ
کب ہے
(is) its arrival?
مُرْسَىٰهَا
ٹھہرنا اس کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"

English Sahih:

They ask you, [O Muhammad], about the Hour: when is its arrival?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے،

احمد علی Ahmed Ali

آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں (١)

٤٢۔١ یعنی قیامت کب واقع اور قائم ہوگی؟ جس طرح کشتی اپنے آخری مقام پر پہنچ کر لنگر انداز ہوتی ہے اسی طرح قیامت کے واقع کا صحیح وقت کیا ہے؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ لوگ آپ(ص) سے سوال کرتے ہیں کہ قیامت کب کھڑی (برپا) ہوگی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(کفّار) آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا،