اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی،
English Sahih:
For every man, that Day, will be a matter adequate for him.
1 Abul A'ala Maududi
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے
3 Ahmed Ali
ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی
4 Ahsanul Bayan
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی (١)۔
٣٧۔١ یا اپنے اقربا اور احباب سے بےنیاز اور بےپروا کر دے گا حدیث میں آتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب لوگ میدان محشر میں ننگے بدن ننگے پیر، پیدل اور بغیر ختنے کئے ہوئے ہوں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
6 Muhammad Junagarhi
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
9 Tafsir Jalalayn
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہوگا جو اسے (مصروفیت کے لئے) بس کریگا مسئلہ : اس سے معلوم ہوا کہ مردہ انسان کو دفن کرنا واجب ہے۔ لکل امریء منھم یومئذ شان یغنیہ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سب لوگ میدان محشر میں ننگے بدن، ننگے پیر اور غیر مختون ہوں گے، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معلوم کیا اس طرح شرمگاہوں پر نظریں نہیں پڑیں گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے جواب میں یہاں یہ تلاوت فرمائی اور فرمایا اس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہوگا۔ (نسائی، ترمذی وغیرہ)
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
. ( kiyonkay ) unn mein say her aik ko uss din apni aesi fiker parri hogi kay ussay doosron ka hosh nahi hoga .