Skip to main content

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْۗ

Will know
عَلِمَتْ
جان لے گا
a soul
نَفْسٌ
ہر نفس
what
مَّآ
کیا
it has brought
أَحْضَرَتْ
اس نے حاضر کیا/ کیا لے کر آیا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

English Sahih:

A soul will [then] know what it has brought [with it].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی

احمد علی Ahmed Ali

تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا (١)

١٤۔١ یہ جواب ہے یعنی مذکورہ امور ظہور پذیر ہوں گے، جن میں سے پہلے چھ کا تعلق دنیا سے ہے اور دوسرے چھ امور کا آخرت سے۔ اس وقت ہر ایک کے سامنے اس کی حقیقٹ آ جائے گی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے کیا لا کر پیش کیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہر شخص جان لے گا جو کچھ اس نے حاضر کیا ہے،