Skip to main content

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـــًٔا ۗ وَالْاَمْرُ يَوْمَٮِٕذٍ لِّـلّٰهِ

(The) Day
يَوْمَ
جس دن
not
لَا
نہ
will have power
تَمْلِكُ
مالک ہوگا
a soul
نَفْسٌ
کوئی نفس
for a soul
لِّنَفْسٍ
کسی نفس کے لئے
anything
شَيْـًٔاۖ
کچھ بھی/ کسی چیز کا بھی
and the Command
وَٱلْأَمْرُ
اور تمام معاملہ ہوگا
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
(will be) with Allah
لِّلَّهِ
اللہ ہی کے لئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا

English Sahih:

It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے (١)

١٩۔١ یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم و بیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والے دن تمام اختیارات صرف اور صرف اللہ کے پاس ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس دن کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا اور اس دن معاملہ (اختیار) اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہوگا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(یہ) وہ دن ہے جب کوئی شخص کسی کے لئے کسی چیز کا مالک نہ ہوگا، اور حکم فرمائی اس دن اللہ ہی کی ہوگی،