اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے نکال باہر پھینکے گی اور خالی ہو جائے گی،
English Sahih:
And has cast out that within it and relinquished [it].
1 Abul A'ala Maududi
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی
2 Ahmed Raza Khan
اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے،
3 Ahmed Ali
اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی
4 Ahsanul Bayan
اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی (١)
٤۔١ یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
6 Muhammad Junagarhi
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہو جائے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی
9 Tafsir Jalalayn
اور جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر کر دے گی اور (بالکل) خالی ہوجائے گی والقت مافیھا وتخلت یعنی ہر اس چیز کو اگل دے گی جو اس کے بطن میں ہے اور بالکل خالی ہوجائے گی زمین کے بطن میں خزائن و دفائن و معاون بھی ہیں اور ابتداء آفرینش سے مرنے والوں کے اجسام و ذرات بھی، زمین ایک زلزلہ کے ساتھ یہ سب چیزیں اپنے بطن سے باہر نکال دے گی، کوئی چیز بھی چھپی ہوئی یا دبی ہوئی نہیں رہ جائے گی، یہاں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے بعد کیا ہوگا ؟ اس لئے کہ آگے کا مضمون خود بتارہا ہے کہ اے انسانچ تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، تو اس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے تیرا اعمال نامہ تجھے دیئے جانے والا ہے اور تیرے اعمال نامہ کے مطابق تیری جزاء یا سزا کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَلْقَتْ مَا فِیْہَا﴾ ” اور جو کچھ اس میں ہے ،اسے نکال کر ڈال دے گی۔“ یعنی تمام مردوں اور (مدفون ) خزانوں کو باہر نکال پھینکے گی ﴿وَتَخَلَّتْ﴾ ور ان سے خالی ہوجائے گی، کیونکہ جب صور پھونکا جائے گا تو تمام مردے قبروں سے نکل کر سطح زمین پر آجائیں گے، زمین اپنے خزانوں کو نکال کر باہر کرے گی اور وہ ایک بہت بڑے ستون کی مانند ہوں گے جن کا مخلوق مشاہدہ کرے گی ور جس چیز کے لیے وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کیا کرتے تھے ، اس پر حسرت کا اظہار کریں گے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss kay andar jo kuch hai woh ussay bahir phenk dey gi aur khaali hojaye gi ,