پھر انسان کے پاس نہ (خود) کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی (اس کا) مددگار ہوگا،
English Sahih:
Then he [i.e., man] will have no power or any helper.
1 Abul A'ala Maududi
اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار
3 Ahmed Ali
تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
4 Ahsanul Bayan
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار۔ (۱)
۱۰۔۱یعنی خود انسان کے پاس اتنی قوت نہ ہوگی کہ وہ خدا کے عذاب سے بچ جائے نہ کسی اور طرف اس کو کوئی ایسا مددگار مل سکے گا جو اس کو اللہ کے عذاب سے بچا دے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
6 Muhammad Junagarhi
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار
7 Muhammad Hussain Najafi
پس اس وقت نہ خود انسان کے پاس کوئی طاقت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار
9 Tafsir Jalalayn
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہوگا
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَمَا لَہٗ مِنْ قُوَّۃٍ﴾ یعنی اس کے پاس اپنی طاقت نہیں ہوگی جس کے ذریعے سے وہ مدافعت کرسکے ﴿وَّلَا نَاصِرٍ﴾ اور نہ خارج سے کوئی مددگار ہوگا جس سے مدد لے سکے۔ عمل کرنے والوں پر یہ قسم، ان کے عمل کرنے کے وقت اور ان کی جزا وسزا کے وقت ہے ۔ پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے دوسری قسم کھائی جو قرآن کی صحت پر ہے، چنانچہ فرمایا : ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْع وَالْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ﴾ ” بارش والے آسمان کی قسم! اور پھٹنے والی زمین کی قسم!“ یعنی آسمان ہر سال بارش لے کر لوٹتا ہے، زمین نباتات کے اگنے کے لیے شق کی جاتی ہے ، پس اس پر انسان اور حیوانات زندہ رہتے ہیں ، نیزآسمان ہر وقت قضا وقدر اور شئون الہٰیہ کے ساتھ لوٹتا ہے اور (قیامت کے روز ) مردوں سے زمین شق ہوجائے گی۔
11 Mufti Taqi Usmani
tu insan kay paas naa apna koi zor hoga , naa koi madadgaar .