جہاں پھر نہ مرے گا نہ جئے گا (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا۔ (۱)
۱۳۔۱ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لیے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالٰی ایک طرح کی موت دے دے گا حتی کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہو جائیں گے پھیر اللہ تعالٰی انبیاء وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے جس سے وہ اس طرح اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کورے سے دانہ اگ آتا ہے۔ (صحیح مسلم، کتاب الایمان)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
6 Muhammad Junagarhi
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جئے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
9 Tafsir Jalalayn
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْہَا وَلَا یَحْیٰی﴾ ” جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جیے گا۔ “ یعنی ان کو دردناک عذاب دیا جائے گا، اس میں کوئی راحت ہوگی نہ استراحت حتی ٰ کہ وہ موت کی تمنا کریں گے مگر موت ان کو نہیں آئے گی ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ﴾(فاطر :35؍36) ” نہ ان کو موت آئے گی کہ مرجائیں ، نہ جہنم کا عذاب ان سے ہلکا کیا جائے گا۔“
11 Mufti Taqi Usmani
phir uss aag mein naa maray ga , aur naa jiye ga .