حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے،
English Sahih:
While the Hereafter is better and more enduring.
1 Abul A'ala Maududi
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،
3 Ahmed Ali
حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے
4 Ahsanul Bayan
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے (١)
١٧۔١ کیونکہ دنیا اور اس کی ہرچیز فانی ہے، جبکہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور پائیدار ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
9 Tafsir Jalalayn
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَالْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی﴾ حالانکہ آخرت ہر وصف مطلوب میں دنیا سے بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے، کیونکہ آخرت دارالخلد اور دارالبقا ہے اور دنیا دارالفنا ہے اور ایک عقل مند مومن عمدہ کے مقابلے میں ردی کو منتخب کرے گا نہ ایک گھڑی کی لذت کے لیے ابدی رنج وغم کو خریدے گا ۔ پس دنیا کی محبت اور اس کو آخرت پر ترجیح دینا ہر گناہ کی جڑ ہے۔