Skip to main content

كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْيَتِيْمَۙ

Nay!
كَلَّاۖ
ہرگز نہیں
But
بَل
بلکہ
not
لَّا
نہیں
you honor
تُكْرِمُونَ
تم عزت دیتے
the orphan
ٱلْيَتِيمَ
یتیم کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے

English Sahih:

No! But you do not honor the orphan

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے

احمد علی Ahmed Ali

ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ایسا ہرگز نہیں (١) بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے (٢)

١٧۔١یعنی بات اس طرح نہیں جیسے لوگ سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالٰی مال اپنے محبوب بندوں کو بھی دیتا ہے اور ناپسندیدہ افراد کو بھی اور وہ اپنے اور بیگانوں دونوں کو مبتلا کرتا ہے۔ اصل مدار دونوں حالتوں میں اللہ کی اطاعت پر ہے جب اللہ مال دے تو اللہ کا شکر کرے، تنگی آئے تو صبر کرے۔
١٧۔٢ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے وہ گھر سب سے بہتر ہے جس میں یتیم کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ گھر بدترین ہے جس میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی جائے۔ پھر اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کر کے فرمایا، میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ساتھ ساتھ ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں ساتھ ملی ہوئی ہیں (ابو داؤد)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہرگز نہیں! بلکہ تم لوگ یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ بات نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ عزت اور مال و دولت کے ملنے پر) تم یتیموں کی قدر و اِکرام نہیں کرتے،