Skip to main content

وَّعَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِيْنَ خُلِّفُوْا ۗ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَيْهِ ۗ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوْبُوْا ۗ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ

waʿalā
وَعَلَى
And on
اور اوپر
l-thalāthati
ٱلثَّلَٰثَةِ
the three
تین کے
alladhīna
ٱلَّذِينَ
(of) those who
وہ لوگ
khullifū
خُلِّفُوا۟
were left behind
جن کا معاملہ ملتوی کردیا گیا
ḥattā
حَتَّىٰٓ
until
یہاں تک کہ
idhā
إِذَا
when
جب
ḍāqat
ضَاقَتْ
(was) straitened
تنگ ہوگئی
ʿalayhimu
عَلَيْهِمُ
for them
ان پر
l-arḍu
ٱلْأَرْضُ
the earth
زمین
bimā
بِمَا
though
باوجود اس کے
raḥubat
رَحُبَتْ
it was vast
جو وہ کھلی تھی
waḍāqat
وَضَاقَتْ
And (was) straitened
اور تنگ ہوگئے
ʿalayhim
عَلَيْهِمْ
for them
ان پر
anfusuhum
أَنفُسُهُمْ
their own souls
ان کے نفس
waẓannū
وَظَنُّوٓا۟
and they were certain
اور انہوں نے جان لیا۔ یقین کرلیا
an
أَن
that
کہ
لَّا
(there is) no
نہیں
malja-a
مَلْجَأَ
refuge
کوئی جائے پناہ
mina
مِنَ
from
سے
l-lahi
ٱللَّهِ
Allah
اللہ
illā
إِلَّآ
except
مگر
ilayhi
إِلَيْهِ
to Him
اس کی طرف
thumma
ثُمَّ
Then
پھر
tāba
تَابَ
He turned (in mercy)
وہ مہربان ہوا
ʿalayhim
عَلَيْهِمْ
to them
ان پر
liyatūbū
لِيَتُوبُوٓا۟ۚ
that they may repent
تاکہ وہ توبہ کریں
inna
إِنَّ
Indeed
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ تعالیٰ
huwa
هُوَ
He
وہی
l-tawābu
ٱلتَّوَّابُ
(is) the Acceptor of repentance
توبہ قبول کرنے والا
l-raḥīmu
ٱلرَّحِيمُ
the Most Merciful
مہربان ہے

طاہر القادری:

اور ان تینوں شخصوں پر (بھی نظرِ رحمت فرما دی) جن (کے فیصلہ) کو مؤخر کیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود کشادگی کے ان پر تنگ ہوگئی اور (خود) ان کی جانیں (بھی) ان پر دوبھر ہوگئیں اور انہیں یقین ہوگیا کہ اﷲ (کے عذاب) سے پناہ کا کوئی ٹھکانا نہیں بجز اس کی طرف (رجوع کے)، تب اﷲ ان پر لطف وکرم سے مائل ہوا تاکہ وہ (بھی) توبہ و رجوع پر قائم رہیں، بیشک اﷲ ہی بڑا توبہ قبول فرمانے والا، نہایت مہربان ہے،

English Sahih:

And [He also forgave] the three who were left alone [i.e., boycotted, regretting their error] to the point that the earth closed in on them in spite of its vastness and their souls confined [i.e., anguished] them and they were certain that there is no refuge from Allah except in Him. Then He turned to them so they could repent. Indeed, Allah is the Accepting of Repentance, the Merciful.

1 Abul A'ala Maududi

اور اُن تینوں کو بھی اس نے معاف کیا جن کے معاملہ کو ملتوی کر دیا گیا تھا جب زمین اپنی ساری وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہو گئی اور ان کی اپنی جانیں بھی ان پر بار ہونے لگیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ خود اللہ ہی کے دامن رحمت کے سوا نہیں ہے، تو اللہ اپنی مہربانی سے ان کی طرف پلٹا تاکہ وہ اس کی طرف پلٹ آئیں، یقیناً وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے