Skip to main content

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰٮهَا ۖ

And He inspired it
فَأَلْهَمَهَا
پس اس نے الہام کیا اس کو
(to understand) what is wrong for it
فُجُورَهَا
اور اس کی بدی کو
and what is right for it
وَتَقْوَىٰهَا
اور اس کے تقویٰ کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی

English Sahih:

And inspired it [with discernment of] its wickedness and its righteousness,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی

احمد علی Ahmed Ali

پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر سمجھ دی اسکو بدکاری سے اور بچ کر چلنے کی۔ (۱)

۸۔۱الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھایا اور انہیں انبیاء اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی، یا مطلب یہ ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدکاری کا شور ودیعت کر دیا، تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری کا الہام (القاء) کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی،