اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا،
English Sahih:
And what will his wealth avail him when he falls?
1 Abul A'ala Maududi
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟
2 Ahmed Raza Khan
اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا
3 Ahmed Ali
اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا
4 Ahsanul Bayan
اس کا مال اسے (اوندھا) کرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا۔ (۱)
۱۱۔۱یعنی جب جہنم میں گرے گا تو یہ مال جسے وہ خرچ نہیں کرتا تھا، کچھ کام نہ آئے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
6 Muhammad Junagarhi
اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا
9 Tafsir Jalalayn
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آسکے گا وما یغنی عنہ مالہ اذا تردی یعنی جس مال کی خاطر یہ کمبخت حقوق واجبہ میں بخل کیا کرتا تھا یہ مال ان پر عذاب آنے کے وقت کچھ کام نہ دے گا تردی کے لفظی معنی گڑھے میں گر جانے اور ہلاک ہونے کے ہیں، مطلب یہ ہے کہ موت کے بعد قبر میں اور پھر قیامت میں جب وہ جہنم کے گڑھے میں گرتا ہوگا تو یہ مال اس کو کچھ نفع نہیں دے گا۔ (معارف) صحابہ کرام (رض) جہنم سے محفوظ ہیں : اس کی وجہ یہ ہے کہ اول تو ان حضرات سے گناہ کا صدور شاذ و نادر ہی ہوا ہے اور بوجہ خوف آخرت کے ان کے حالات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے توبہ کرلی ہوگی علاوہ ازیں ان کے ایک گناہ کے مقابل ہمیں ان کے اعمال حسنہ اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی وجہ سے بھی یہ گناہ معاف ہوسکتا ہے جیسا کہ خود قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے ” ان الحسنات یذھبن السیئات “ یعنی نیک اعمال برے اعمال کا کفارہ بن جاتے ہیں اور خود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحبت میں رہنا ایسا عمل ہے کہ جو تمام اعمال حسنہ پر غالب ہے حدیث میں صلحاء امت کے بارے میں آیا ہے ” ھم قوم لایشقی جلیسھم ولایخاب انیسھم “ (صحیحین) یعنی یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس بیٹھنے والا شقی اور نامراد نہیں ہوسکتا اور جو ان سے مانوس ہو وہ محروم نہیں ہوسکتا تو جو شخص سید الانبیاء کا جلیس اور اینس ہو وہ کیسے شقی ہوسکتا ہے اسی لئے احادیث صحیحہ میں اس کی تصریحات موجود ہیں کہ صحابہ کرام (رض) سب کے سب عذاب جہنم سے بری ہیں خود قرآن مجید میں صحابہ کرام (رض) کے بارے میں موجود ہے ’ وکلا وعد اللہ الحسنی “ یعنی ان میں سے ہر ایک کے لئے اللہ نے حسنی یعنی جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَا یُغْنِیْ عَنْہُ مَالُہٗٓ﴾ جس مال نے اسے سرکش بنایا تھا جس کی بنا پر وہ ( اللہ تعالیٰ سے) بے نیاز بنا رہا اور اس میں بخل کرتا رہا اس کے کچھ کام نہ آئے گا ، یعنی جب وہ ہلاک ہوگا اور اسے موت آئے گی تونیک عمل کے سوا کوئی چیز انسان کے ساتھ نہیں جائے گی ۔ رہا اس کا وہ مال جس میں اس نے زکوٰۃ وغیرہ ادا نہیں کی تو یہ مال اس کے لیے وبال بن جائے گا ، کیونکہ اس نے اس مال میں سے اپنی آخرت کے لیے کچھ آگے نہیں بھیجا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur jab aisa shaks tabahi kay garrhey mein giray ga to uss ka maal uss kay kuch kaam nahi aaye ga .