اور یہ کہ آپ ہر باطل سے بچ کر (یک سُو ہو کر) اپنا رخ دین پر قائم رکھیں اور ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں،
English Sahih:
And [commanded], 'Direct your face [i.e., self] toward the religion, inclining to truth, and never be of those who associate others with Allah;
1 Abul A'ala Maududi
اور مجھ سے فرمایا گیا ہے کہ تو یکسو ہو کر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اِس دین پر قائم کر دے، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو
2 Ahmed Raza Khan
اور یہ کہ اپنا منہ دین کے لیے سیدھا رکھ سب سے الگ ہوکر اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا،
3 Ahmed Ali
اور یہ بھی کہ یک سوہوکر دین کی طرف رخ کیے رہو اور مشرکوں میں نہ ہو
4 Ahsanul Bayan
اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کر لینا (١) اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا۔
١٠٥۔١ حَنِیْف کے معنی ہیں۔ یک سو، یعنی ہر دین کو چھوڑ کر صرف دین اسلام کو اپنانا اور ہر طرف سے منہ موڑ کر صرف ایک اللہ کی طرف یکسوئی سے متوجہ ہونا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کرلینا، اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا
7 Muhammad Hussain Najafi
نیز (مجھے حکم دیا گیا ہے کہ) ہر طرف سے اپنا رخ موڑ کر سیدھا دین کی طرف رکھوں اور مشرکوں میں سے نہ ہوں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور آپ اپنا رخ بالکل دین کی طرف رکھیں. باطل سے الگ رہیں اور ہرگز مشرکین کی جماعت میں شمار نہ ہوں
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ کہ (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا﴾ ” اور یہ کہ سیدھا کر اپنا منہ دین پر یک طرفہ ہو کر“ یعنی اپنے ظاہری اور باطنی اعمال کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کیجئے اور یکسو ہو کر تمام شرائع کو قائم کیجئے، یعنی ہر طرف سے منہ موڑ کر صرف اللہ کی طرف اپنی توجہ کو مبذول رکھیے۔ ﴿وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴾ ” اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔“ ان کا حال اختیار کیجئے نہ ان کا ساتھ دیجئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur ( mujh say ) yeh ( kaha gaya hai ) kay : apna rukh yaksoi kay sath iss deen ki taraf qaeem rakhna , aur hergiz unn logon mein shamil naa hona jo Allah kay sath kissi ko shareek mantay hain .