Skip to main content

وَ مِنْهُمْ مَّنْ يُّؤْمِنُ بِهٖ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّا يُؤْمِنُ بِهٖۗ وَرَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِيْنَ

And of them
وَمِنْهُم
اور ان میں سے
(is one) who
مَّن
کوئی ہے جو
believes
يُؤْمِنُ
ایمان لاتا ہے
in it
بِهِۦ
ساتھ اس کے
and of them
وَمِنْهُم
اور ان میں سے کوئی ہے
(is one) who
مَّن
جو
(does) not
لَّا
نہیں
believe
يُؤْمِنُ
ایمان لاتا
in it
بِهِۦۚ
ساتھ اس کے
And your Lord
وَرَبُّكَ
اور رب تیرا
(is) All-Knower
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہے
of the corrupters
بِٱلْمُفْسِدِينَ
فساد کرنے والوں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِن میں سے کچھ لوگ ایمان لائیں گے اور کچھ نہیں لائیں گے اور تیرا رب اُن مفسدوں کو خوب جانتا ہے

English Sahih:

And of them are those who believe in it, and of them are those who do not believe in it. And your Lord is most knowing of the corrupters.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِن میں سے کچھ لوگ ایمان لائیں گے اور کچھ نہیں لائیں گے اور تیرا رب اُن مفسدوں کو خوب جانتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان میں کوئی اس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا ہے، اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ ایمان نہیں لاتے اور تمہارا رب شریروں سے خوب واقف ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اس پر ایمان لے آئیں گے اور بعض ایسے ہیں کہ اس پر ایمان نہ لائیں گے۔ اور آپ کا رب فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے (١)۔

٤٠۔١ وہ خوب جانتا ہے کہ ہدایت کا مستحق کون ہے؟ اسے ہدایت سے نواز دیتا ہے اور گمراہی کا مستحق کون ہے اس کے لئے گمراہی کا راستہ چوپٹ کھول دیتا ہے۔ وہ عادل ہے، اس کے کسی کام میں شک نہیں۔ جو جس بات کا مستحق ہوتا ہے، اس کے مطابق وہ چیز اس کو عطا کر دیتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔ اور تمھارا پروردگار شریروں سے خوب واقف ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اس پر ایمان لے آئیں گے اور بعض ایسے ہیں کہ اس پر ایمان نہ ﻻئیں گے۔ اور آپ کا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان لوگوں میں کچھ تو ایسے ہیں جو اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ایمان نہیں لاتے اور آپ کا پروردگار مفسدین کو خوب جانتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان میں بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور بعض نہیں مانتے ہیں اور آپ کا پروردگار فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ان میں سے کوئی تو اس پر ایمان لائے گا اور انہی میں سے کوئی اس پر ایمان نہ لائے گا، اور آپ کا رب فساد انگیزی کرنے والوں کو خوب جانتا ہے،