اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے،
English Sahih:
And the mountains will be like wool, fluffed up.
1 Abul A'ala Maududi
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے
2 Ahmed Raza Khan
اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون
3 Ahmed Ali
اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
4 Ahsanul Bayan
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔
عھن، اس اون کو کہتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ساتھ رنگی ہوئی ہو، منفوش، دھنی ہوئی۔ یہ پہاڑوں کی وہ کیفیت بیان کی گئی ہے جو قیامت والے دن انکی ہوگی۔ قرآن کریم میں پہاڑوں کی یہ کیفیت مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے، جسکی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔ اب آگے ان دوفریقوں کا اجمالی ذکر کیا جا رہا ہے جو قیامت والے دن اعمال کے اعتبار سے ہوں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
6 Muhammad Junagarhi
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی مانند ہوں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اور پہاڑ ایسے ہوجائیں گے جسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
10 Tafsir as-Saadi
رہے بڑے ٹھوس اور سخت پہاڑ تو وہ ﴿کَالْعِہْنِ الْمَنْفُوْشِ﴾ دھنکی ہوئی اون کی مانند ہوجائیں گے جو نہایت کمزورر ہوگئی جسے معمولی سی ہوا بھی اڑائے پھرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ﴾ ( لنمل: ۲۷؍۸۸) ”اور تو پہاڑوں کو دیکھے گا اور سمجھے گا کہ یہ جامد ہیں ،حالانکہ وہ بادلوں کی چال چل رہے ہوں گے ۔“ پھر اس کے بعد بکھرا ہوا غبار بن کر ختم ہوجائیں گے اور ان میں سے کچھ باقی نہیں بچے گا جس کو دیکھا جائے ۔