Skip to main content

كَلَّا لَيُنْۢبَذَنَّ فِى الْحُطَمَةِ ۖ

Nay!
كَلَّاۖ
ہرگز نہیں
Surely he will be thrown
لَيُنۢبَذَنَّ
البتہ ضرور ڈالا جائے گا
in
فِى
میں
the Crusher
ٱلْحُطَمَةِ
حطمہ (میں)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا

English Sahih:

No! He will surely be thrown into the Crusher.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا

احمد علی Ahmed Ali

ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہرگز (١) یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا (٢)

٤۔١ یعنی معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا اس کا وہم اور گمان ہے۔
٤۔٢ ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہرگز نہیں وہ تو چکناچور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہرگز نہیں اسے یقینا حطمہ میں ڈال دیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہرگز نہیں! وہ ضرور حطمہ (یعنی چورا چورا کر دینے والی آگ) میں پھینک دیا جائے گا،