ابراہیم (علیہ السلام) نے دریافت کیا: اے (اللہ کے) بھیجے ہوئے فرشتو! (اس بشارت کے علاوہ) اور تمہارا کیا کام ہے (جس کے لئے آئے ہو)،
English Sahih:
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
1 Abul A'ala Maududi
پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"
2 Ahmed Raza Khan
کہا پھر تمہارا کیا کام ہے اے فرشتو!
3 Ahmed Ali
کہا اے فرشتو! پھر تمہارا کیا مقصد ہے
4 Ahsanul Bayan
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟ (١)
٥٧۔١ حضرت ابرہیم علیہ السلام نے ان فرشتوں کی گفتگو سے اندازہ لگا لیا کہ یہ صرف اولاد کی بشارت دینے ہی نہیں آئے ہیں بلکہ ان کی آمد کا اصل مقصد کوئی اور ہے۔ چنانچہ انہوں نے پوچھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
6 Muhammad Junagarhi
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
(پھر) کہا اے اللہ کے فرستادو آخر تمہیں کیا مہم درپیش ہے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے
9 Tafsir Jalalayn
پھر کہنے لگے کہ فرشتوں تمہیں (اور) کیا کام ہے ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالَ﴾ خلیل علیہ السلام نے فرشتوں سے پوچھا : ﴿ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ﴾ ” پس کیا تمہاری مہم ہے اے اللہ کے بھیجے ہوؤ؟“ یعنی تمہارا کیا معاملہ ہے اور تمہیں کس کام کے لئے بھیجا گیا ہے
11 Mufti Taqi Usmani
. ( phir ) unhon ney poocha kay : Allah kay bhejay huye farishto ! abb aap kay samney kiya mohim hai ?
12 Tafsir Ibn Kathir
حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا جب ڈر خوف جاتا رہا بلکہ بشارت بھی مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کے آنے کی وجہ دریافت کی۔ انھوں نے بتلایا کہ ہم لوطیوں کی بستیاں الٹنے کے لئے آئے ہیں۔ مگر حضرت لوط (علیہ السلام) کی آل نجات پالے گی۔ ہاں اس آل میں سے ان کی بیوی بچ نہیں سکتی؛ وہ قوم کے ساتھ رہ جائے گی اور ہلاکت میں ان کے ساتھ ہی ہلاک ہوگی۔