لوط (علیہ السلام) نے کہا: بیشک تم اجنبی لوگ (معلوم ہوتے) ہو،
English Sahih:
He said, "Indeed, you are people unknown."
1 Abul A'ala Maududi
تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"
2 Ahmed Raza Khan
کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو، ف۶۷)
3 Ahmed Ali
کہا بے شک تم اجنبی لوگ ہو
4 Ahsanul Bayan
تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو (١)۔
٦٢۔١ یہ فرشتے حسین نوجوانوں کی شکل میں آئے تھے اور حضرت لوط علیہ السلام کے لئے بالکل انجان تھے، اس لئے انہوں نے ان سے اجنبیت اور بیگانگی کا اظہار کیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو
6 Muhammad Junagarhi
تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
تو لوط نے کہا کہ تم تو اجنبی لوگ معلوم ہوتے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور لوط نے کہا کہ تم تو اجنبی قسم کے لوگ معلوم ہوتے ہو
9 Tafsir Jalalayn
تو (لوط نے) کہا تم تو نا آشنا لوگ ہو۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالَ ﴾ تو لوط علیہ السلام نے فرشتوں سے کہا : ﴿ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ﴾ ” بے شک تم اوپرے لوگ ہو“ یعنی میں تمہیں پہچانتا نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ تم کون ہو۔ انہوں نے جواب دیا۔
11 Mufti Taqi Usmani
to loot ney kaha : aap log ajnabi maloom hotay hain .