لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِىْ سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
English Sahih:
By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں،
احمد علی Ahmed Ali
تیری جان کی قسم ہے وہ اپنی مستی میں اندھے ہو رہے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے (١)۔
٧٢۔١ اللہ نبی سے خطاب فرما کر، ان کی زندگی کی قسم کھا رہا ہے، جس سے آپ کا شرف و فضل واضح ہے۔ تاہم کسی اور کے لئے اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی تو حاکم مطلق ہے، وہ جس کی چاہے قسم کھائے، اس سے کون پوچھنے والا ہے؟ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس طرح شراب کے نشے میں دھت انسان کی عقل ماؤف ہو جاتی ہے، اسی طرح یہ اپنی بد مستی اور گمراہی میں اتنے سرگرداں تھے کہ حضرت لوط علیہ السلام کی اتنی معقول بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ پائی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
آپ کی جان کی قسم! یہ لوگ اپنے نشہ میں بالکل اندھے ہو رہے تھے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آپ کی جان کی قسم یہ لوگ گمراہی کے نشہ میں اندھے ہورہے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(اے حبیبِ مکرّم!) آپ کی عمرِ مبارک کی قَسم، بیشک یہ لوگ (بھی قومِ لوط کی طرح) اپنی بدمستی میں سرگرداں پھر رہے ہیں،