Skip to main content

وَاتَّقُوْا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْهِ اِلَى اللّٰهِ ۗ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ

And fear
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
a Day
يَوْمًا
اس دن سے
you will be brought back
تُرْجَعُونَ
تم لوٹائے جاؤ گے
[in it]
فِيهِ
اس میں
to
إِلَى
طرف
Allah
ٱللَّهِۖ
اللہ کی
Then
ثُمَّ
پھر
(will be) repaid in full
تُوَفَّىٰ
پورا پورا دیا جائے گا
every
كُلُّ
ہر
soul
نَفْسٍ
شخص کو
what
مَّا
جو
it earned
كَسَبَتْ
اس نے کمائی کی
and they
وَهُمْ
اور وہ
not
لَا
نہ
will be wronged
يُظْلَمُونَ
ظلم کیے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا

English Sahih:

And fear a Day when you will be returned to Allah. Then every soul will be compensated for what it earned, and they will not be wronged [i.e., treated unjustly].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے، اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا

احمد علی Ahmed Ali

اور اس دن سے ڈرو جس دن الله کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر پھر ہر شخص کو اس کی کمائی کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالٰی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا (١) اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

١٨١۔١ بعض آثار میں ہے کہ یہ قرآن کریم کی آخری آیت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی، اس کے چند دن بعد ہی آپ دنیا سے رحلت فرما گئے۔(ابن کثیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤگے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اس دن (کی سزا اور رسوائی) سے ڈرو۔ جس دن اللہ کی طرف پلٹائے جاؤگے اور پھر جس شخص نے جو کچھ (نیکی یا بدی) کمائی ہوگی۔ وہ (اس کا بدلہ) اسے پورا پورا دیا جائے گا۔ اور (ان کی حق تلفی کرکے) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس دن سے ڈرو جب تم سب پلٹا کر اللہ کی بارگاہ میں لے جائے جاؤگے اس کے بعد ہر نفس کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ ملے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر ہر شخص کو جو کچھ عمل اس نے کیا ہے اس کی پوری پوری جزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا،