اور بیشک یہ تمہاری امت ہے (جو حقیقت میں) ایک ہی امت (ہے) اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرا کرو،
English Sahih:
And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."
1 Abul A'ala Maududi
اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو،
3 Ahmed Ali
اور بے شک یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تم سب کا رب ہوں پس مجھ سے ڈرو
4 Ahsanul Bayan
یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے (١) اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو۔
٥٢۔١ اُ مَّۃ سے مراد دین ہے، اور ایک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سب انبیاء نے ایک اللہ کی عبادت ہی کی دعوت پیش کی ہے۔ لیکن لوگ دین توحید چھوڑ کر الگ الگ فرقوں میں بٹ گئے اور ہر گروہ اپنے عقیدہ و عمل پر خوش ہے، چاہے وہ حق سے کتنا بھی دور ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو
7 Muhammad Hussain Najafi
اور یہ تمہاری امت (جماعت) ایک امت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم مجھ ہی سے ڈرو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تمہارا سب کا دین ایک دین ہے اور میں ہی سب کا پروردگار ہوں لہذا بس مجھ سے ڈرو
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
10 Tafsir as-Saadi
بنا بریں انبیائے کرام سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَإِنَّ هَـٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً﴾ اے رسولوں کے گروہ تمہاری جماعت ایک دین پر متفق ہے اور تمہارا رب بھی ایک ہے ﴿ فَاتَّقُونِ﴾ ” پس تم مجھ سے ڈرو“ میرے احکام کی تعمیل کر کے اور میرے زجرو توبیخ کے موجب امور سے اجتناب کر کے۔ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو انہیں امور کا حکم دیا جن کا حکم اپنے رسولوں کو دیا کیونکہ اہل ایمان انبیاء و رسل کی پیروی کرتے ہیں اور انہیں کے راستے پر گامزن ہیں، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّـهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ﴾(البقرة:2؍172)” اے اہل ایمان ! جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں عطا کی ہیں، انہیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم صرف اسی کی عبادت کرتے ہو۔“ پس انبیائے کرام سے نسبت رکھنے والوں اور دیگر لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur haqeeqat yeh hai kay yehi tumhara deen hai , ( sabb kay liye ) aik hi deen ! aur mein tumhara perwerdigar hun , iss liye dil mein ( sirf ) mera roab rakho .