Skip to main content

اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَۖ

Or
أَمْ
یا
(do) not
لَمْ
نہیں
they recognize
يَعْرِفُوا۟
انہوں نے پہچانا
their Messenger
رَسُولَهُمْ
اپنے رسول کو
so they
فَهُمْ
تو وہ
(are) rejecting him?
لَهُۥ
اس کے لیے
(are) rejecting him?
مُنكِرُونَ
انکاری ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہونے کے باعث) اُس سے بدکتے ہیں؟

English Sahih:

Or did they not know their Messenger, so they are toward him disacknowledging?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہونے کے باعث) اُس سے بدکتے ہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہ پہچانا تو وہ اسے بیگانہ سمجھ رہے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

یا یہ لوگ اپنے رسول کو پہچانتے نہیں تب یہ اس کے منکر ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں (١)۔

٦٩۔١ یہ بطور توبیخ کے ہے، کیونکہ وہ پیغمبر کے نسب، خاندان اور اسی طرح اس کی صداقت و امانت، راست بازی اور اخلاق و کردار کی بلندی کو جانتے تھے اور اس کا اعتراف کرتے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہنچانتے نہیں، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا کیا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں ہے؟ اس لئے منکر ہوگئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا ہی نہیں ہے اور اسی لئے انکار کررہے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا سو (اس لئے) وہ اس کے منکر ہو گئے ہیں،