اور اس دن ہر ظالم (غصہ اور حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا (اور) کہے گا: کاش! میں نے رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیّت میں (آکر ہدایت کا) راستہ اختیار کر لیا ہوتا،
English Sahih:
And the Day the wrongdoer will bite on his hands [in regret] he will say, "Oh, I wish I had taken with the Messenger a way.
1 Abul A'ala Maududi
ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا "کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا
2 Ahmed Raza Khan
اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی،
3 Ahmed Ali
اور اس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا کہے گا اے کاش میں بھی رسول کے ساتھ راہ چلتا
4 Ahsanul Bayan
اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ کی راہ اختیار کی ہوتی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا ہوتا
6 Muhammad Junagarhi
اور اس دن ﻇالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی راه اختیار کی ہوتی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا (اور) کہے گا: کاش! میں نے رسول(ص) کے ساتھ (سیدھا) راستہ اختیار کیا ہوتا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا کہ کاش میں نے رسول کے ساتھ ہی راستہ اختیار کیا ہوتا
9 Tafsir Jalalayn
اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا ہوتا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ ﴾ ” اور جس دن کاٹے گا ظالم، اپنے شرک، کفر اور انبیاء و رسل کی تکذیب کی بنا پر ﴿عَلَى يَدَيْهِ﴾ ” اپے ہاتھوں کو۔‘‘ تاسف، حسرت اور حزن و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا۔ ﴿ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ﴾ ” وہ کہے گا، ہائے افسوس ! میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ راستہ۔“ یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان، آپ کی تصدیق اور آپ کی اتباع کا راستہ۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur jiss din zalim insan ( hasrat say ) apney haathon ko kaat khaye ga , aur kahey ga : kaash mein ney payghumber ki hamraahi ikhtiyar kerli hoti !