وہ بولے: اے لوط! اگر تم (ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے،
English Sahih:
They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
1 Abul A'ala Maududi
انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا"
2 Ahmed Raza Khan
بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے
3 Ahmed Ali
کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
4 Ahsanul Bayan
انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا (١)
١٦٧۔١ یعنی حضرت لوط علیہ السلام کے وعظ نصیحت کے جواب میں انہوں نے کہا تو بڑا پاک باز بنا پھرتا ہے۔ یاد رکھنا اگر تو باز نہ آیا تو ہم اپنی بستی میں تجھے رہنے ہی نہیں دیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
6 Muhammad Junagarhi
انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
ان لوگوں نے کہا: اے لوط (ع)! (اگر تم ان باتوں سے) باز نہ آئے تو تمہیں ضرور باہر نکال دیا جائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے
9 Tafsir Jalalayn
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کر دئیے جاؤ گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالُوْا﴾ ” انہوں نے کہا“ حضرت لوط علیہ السلام سے ﴿لَئِنْ لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ﴾ ” اے لوط ! اگر تو باز نہ آیا تو شہر بدر کردیا جائے گا۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
kehney lagay : loot ! agar tum baaz naa aaye to tum bhi unn logon mein shamil hojao gay jinhen ( basti say ) nikal bahir kiya jata hai .