Skip to main content

وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَاۤءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِى الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَۚ

And (do) not
وَلَا
اور نہ
deprive
تَبْخَسُوا۟
تم کم کرکے دو
people
ٱلنَّاسَ
لوگوں کو
(of) their things
أَشْيَآءَهُمْ
ان کی اشیاء۔ چیزیں
and (do) not
وَلَا
اور نہ
commit evil
تَعْثَوْا۟
تم فساد کرو
in
فِى
میں
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین
spreading corruption
مُفْسِدِينَ
مفسد بن کر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

English Sahih:

And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو

احمد علی Ahmed Ali

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو (۱) بےباکی کے ساتھ زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔(۲)

١٨٣۔١ یعنی لوگوں کو دیتے وقت ناپ یا تول میں کمی مت کرو۔
۸۳۔۲ یعنی اللہ کی نافرمانی مت کرو اس سے زمین میں فساد پھیلتا ہے بعض نے اس سے مراد وہ رہزنی لی ہے جس کا ارتکاب بھی یہ قوم کرتی تھی جیسا کہ دوسرے مقام پر ہے۔ ( وَلَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ) 7۔ الاعراف;86)۔ راستوں میں لوگوں کو ڈرانے کے لیے مت بیٹھو۔ ابن کثیر۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم (تول کے ساتھ) مت دیا کرو اور ملک میں (ایسی اخلاقی، مالی اور سماجی خیانتوں کے ذریعے) فساد انگیزی مت کرتے پھرو،