پس تم ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو،
English Sahih:
So cause to fall upon us fragments of the sky, if you should be of the truthful."
1 Abul A'ala Maududi
اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے"
2 Ahmed Raza Khan
تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو
3 Ahmed Ali
سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے
4 Ahsanul Bayan
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا دے (١)
١٨٧۔١ یہ حضرت شعیب علیہ السلام کی تہدید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر تو واقعی سچا ہے تو جا ہم تجھے نہیں مانتے، ہم پر آسمان کا ٹکڑا گرا کر دکھا!
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ
6 Muhammad Junagarhi
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے
7 Muhammad Hussain Najafi
اگر تم سچے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو
9 Tafsir Jalalayn
اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا گراؤ
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ﴾ ” پس تم آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر ہم پر گراؤ۔“ یعنی تو ہم پر عذاب نازل کردے جو ہماری جڑ کاٹ دے۔ ﴿إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ﴾ ” اگر تو سچا ہے۔“ ان کی یہ بات ان کے بھائی، دیگر کفار کے اس قول کی مانند تھی : ﴿وَإِذْ قَالُوا اللّٰـهُمَّ إِن كَانَ هَـٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِندِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴾ (الانفال : 8؍32) ” اور آپ اس بات کو بھی یاد کیجئے جب انہوں نے کہا تھا کہ اے اللہ ! اگر یہ واقعی تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش کردے یا ہم پر کوئی درد ناک عذاب لے آ۔“ یا انہوں نے بعض معجزات کا مطالبہ کیا، جن کے سائل کے لئے مطلوب کو پورا کرنا لازم نہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza agar tum sachay ho to hum per aasman ka koi tukrra gira do .