Skip to main content

فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَأْتِيْهِمْ اَنْۢـبٰۤــؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ

So verily
فَقَدْ
تو تحقیق
they have denied
كَذَّبُوا۟
انہوں نے جھٹلادیا
then will come to them
فَسَيَأْتِيهِمْ
تو عنقریب آئیں گی ان کے پاس
the news
أَنۢبَٰٓؤُا۟
خبریں
(of) what
مَا
جو
they used
كَانُوا۟
تھے وہ
at it
بِهِۦ
ساتھ اس کے
(to) mock
يَسْتَهْزِءُونَ
مذاق اڑاتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں

English Sahih:

For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی

احمد علی Ahmed Ali

سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب انکے پاس جلدی سے اسکی خبریں آجائیں گی جسکے ساتھ وہ مسخرا پن کر رہے ہیں (١)

٦ ۔۱ یعنی تکذیب کے نتیجے میں ہمارا عذاب عنقریب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا جسے وہ ناممکن سمجھ کر استہزاء ومذاق کرتے ہیں یہ عذاب دنیا میں بھی ممکن ہے جیسا کہ کئی قومیں تباہ ہوئیں بصورت دیگر آخرت میں تو اس سے کسی صورت چھٹکارا نہیں ہوگا ماکانوا عنہ معرضین نہیں کہا بلکہ ماکانوا بہ یستھزؤن کہا کیونکہ استہزا ایک تو اعراض وتکذیب کو بھی مستلزم ہے دوسرے یہ اعراض وتکذیب سے زیادہ بڑا جرم ہے۔ فتح القدیر۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بےشک یہ جھٹلا چکے ہیں تو عنقریب ان کے سامنے اس چیز کی خبریں آئیں گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو بیشک وہ (حق کو) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے،