سو وہ (بت بھی) اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے اور گمراہ لوگ (بھی)،
English Sahih:
So they will be overturned into it [i.e., Hellfire], they and the deviators.
1 Abul A'ala Maududi
پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ
2 Ahmed Raza Khan
تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ
3 Ahmed Ali
پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے
4 Ahsanul Bayan
پس وہ سب اور کل گمراہ لوگ جہنم میں اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے (١)۔
٩٤۔١ یعنی معبودین اور عابدین سب کو مال ڈنگر کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا جائے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر وہ معبود اور (یہ) گمراہ لوگ۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے
9 Tafsir Jalalayn
تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دئیے جائیں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَكُبْكِبُوا فِيهَا ﴾ ” پس وہ اوندھے منہ اس میں ڈال دئیے جائیں گے۔“ یعنی جہنم میں پھینک دیے جائیں گے۔ ﴿هُمْ ﴾ ” ان کو“ یعنی ان معبودوں کو جن کو یہ عبادت کیا کرتے تھے ﴿وَالْغَاوُونَ﴾ اور ان کے گمراہ عبادت گزاروں کو۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir unn ko aur gumrahon ko bhi ondhay mun dozakh mein daal diya jaye ga ,