Skip to main content

قُلْ عَسٰۤى اَنْ يَّكُوْنَ رَدِفَ لَـكُمْ بَعْضُ الَّذِىْ تَسْتَعْجِلُوْنَ

Say
قُلْ
کہہ دیجئے
"Perhaps
عَسَىٰٓ
امید ہے
that
أَن
کہ
is
يَكُونَ
ہو
close behind
رَدِفَ
پیچھے لگا ہوا
you
لَكُم
تمہارے لئے
some
بَعْضُ
بعض
(of) that which
ٱلَّذِى
وہ جو
you seek to hasten"
تَسْتَعْجِلُونَ
تم جلدی مانگتے ہو/ جلدی مچاتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہو کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آ لگا ہو

English Sahih:

Say, "Perhaps it is close behind you [i.e., very near] – some of that for which you are impatient.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہو کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آ لگا ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ قریب ہے کہ تمہارے پیچھے آ لگی ہو بعض وہ چیز جس کی تم جلدی مچارہے ہو

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دے شاید بعض وہ چیزیں جن کی تم جلدی کرتے ہو تمہاری پیٹھ کے پیچھے آلگی ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جواب دیجئے! کہ شاید بعض وہ چیزیں جن کی تم جلدی مچا رہے ہو تم سے بہت ہی قریب ہوگئی ہوں (١)

٧٢۔١ اس سے مراد جنگ بدر کا وہ عذاب ہے جو قتل اور اسیری کی شکل میں کافروں کو پہنچایا یا عذاب قبر ہے رَدِفَ، قرب کے معنی میں ہے، جیسے سواری کی عقبی نشست پر بیٹھنے والے کو ردیف کہا جاتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہہ دو کہ جس (عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو شاید اس میں سے کچھ تمہارے نزدیک آپہنچا ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جواب دیجئے! کہ شاید بعض وه چیزیں جن کی تم جلدی مچا رہے ہو تم سے بہت ہی قریب ہوگئی ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ کہئے! بہت ممکن ہے کہ جس (عذاب) کیلئے تم جلدی کر رہے ہو اس کا کچھ حصہ تمہارے پیچھے آ لگا ہو(قریب آگیا ہو)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو کہہ دیجئے کہ بہت ممکن ہے کہ جس عذاب کی تم جلدی کررہے ہو اس کا کوئی حصّہ تمہارے پیچھے ہی لگاہوا ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کچھ بعید نہیں کہ اس (عذاب) کا کچھ حصہ تمہارے نزدیک ہی آپہنچا ہو جسے تم بہت جلد طلب کر رہے ہو،