جس نے کفر کیا تو اس کا (وبالِ) کفر اسی پر ہے اور جو نیک عمل کرے سو یہ لوگ اپنے لئے (جنّت کی) آرام گاہیں درست کر رہے ہیں،
English Sahih:
Whoever disbelieves – upon him is [the consequence of] his disbelief. And whoever does righteousness – they are for themselves preparing,
1 Abul A'ala Maududi
جس نے کفر کیا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے ہی لیے فلاح کا راستہ صاف کر رہے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
جو کفر کرے اس کے کفر کا وبال اسی پر اور جو اچھا کام کریں وہ اپنے ہی لیے تیاری کررہے ہیں
3 Ahmed Ali
جس نے کفر کیا سو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور جس نے اچھے کام کیے تو وہ اپنے لیے سامان کر رہے ہیں
4 Ahsanul Bayan
کفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاہ سنوار رہے ہیں۔ (۱)
٤٤۔١ مَھْد کے معنی راستہ ہموار کرنا، فرش بچھانا، یعنی یہ عمل صالح کے ذریعے سے جنت میں جانے اور وہاں اعلٰی منازل حاصل کرنے کے لئے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جس شخص نے کفر کیا تو اس کے کفر کا ضرر اُسی کو ہے اور جس نے نیک عمل کئے تو ایسے لوگ اپنے ہی لئے آرام گاہ درست کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
کفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاه سنوار رہے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
جس نے کفر کیا۔ پس اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور جنہوں نے نیک عمل کئے وہ اپنے ہی لئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو کفر کرے گا وہ اپنے کفر کا ذمہ دار ہوگا اور جو لوگ نیک عمل کررہے ہیں وہ اپنے لئے راہ ہموار کررہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
جس شخص نے کفر کیا تو اسکے کفر کا ضرر اسی کو ہے اور جس نے نیک عمل کئے تو ایسے لوگ اپنے ہی لئے آرام گاہ درست کرتے ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ مَن كَفَرَ﴾ ” جس نے کفر کیا“ ان میں سے ﴿ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ﴾ ” تو اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔“ یعنی اس کی سزا صرف اسی کی ذات کو ملے گی اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ﴿ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا﴾ ” اور جس نے نیک عمل کیے۔“ یعنی جو کوئی اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق واجبہ و مستحبہ ادا کرتا ہے۔ ﴿ فَلِأَنفُسِهِمْ﴾ ” تو وہ اپنے ہی لیے“ نہ کہ کسی دوسرے کے لیے ﴿ يَمْهَدُونَ﴾ یہ اعمال صالحہ تیار کر رہے ہیں، اپنی ہی آخرت کو آباد کر رہے ہیں، جنت کے بالا خانوں اور منازل کے حصول کے لیے اپنے آپ کو تیار کر رہے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
jiss ney kufr kiya hai , uss ka kufr ussi per parray ga , aur jinn logon ney naik amal kiya hai , woh apney liye hi raasta bana rahey hain ,