Skip to main content

مَلْـعُوْنِيْنَ ۖ اَيْنَمَا ثُقِفُوْۤا اُخِذُوْا وَقُتِّلُوْا تَقْتِيْلًا

Accursed
مَّلْعُونِينَۖ
لعنت کیے گئے
wherever
أَيْنَمَا
جہاں کہیں
they are found
ثُقِفُوٓا۟
وہ پائے گئے
they are seized
أُخِذُوا۟
پکڑے گئے
and massacred completely
وَقُتِّلُوا۟
اور قتل کر دیے جائیں
and massacred completely
تَقْتِيلًا
بری طرح قتل کیا جانا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان پر ہر طرف سے لعنت کی بوچھاڑ ہو گی، جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بُری طرح مارے جائیں گے

English Sahih:

Accursed wherever they are found, [being] seized and massacred completely.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان پر ہر طرف سے لعنت کی بوچھاڑ ہو گی، جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بُری طرح مارے جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھٹکارے ہوئے، جہاں کہیں ملیں پکڑے جائیں اور گن گن کر قتل کیے جائیں،

احمد علی Ahmed Ali

مگر بہت کم لعنت کیے گئے ہیں جہاں کہیں پائیں جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کیے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان پر پھٹکار برسائی گئی، جہاں بھی مل جائیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں (۱)

٦١۔١ یہ حکم نہیں ہے کہ ان کو پکڑ کر مار ڈالا جائے، بلکہ بددعا ہے کہ اگر وہ اپنے نفاق اور حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کا نہایت عبرت ناک حشر ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حکم ہے۔ لیکن یہ منافقین نزول آیت کے بعد اپنی حرکتوں سے باز آگئے تھے، اس لئے ان کے خلاف یہ کاروائی نہیں کی گئی جس کا حکم اس آیت میں دیا گیا تھا (فتح القدیر

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(وہ بھی) پھٹکارے ہوئے۔ جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور جان سے مار ڈالے گئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان پر پھٹکار برسائی گئی، جہاں بھی مل جائیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ بھی لعنت کے مارے ہوئے وہ جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بری طرح قتل کئے جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ لعنت کے مارے ہوئے ہوں گے کہ جہاں مل جائیں گرفتار کرلئے جائیں اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(یہ) لعنت کئے ہوئے لوگ جہاں کہیں پائے جائیں، پکڑ لئے جائیں اور چُن چُن کر بری طرح قتل کر دیئے جائیں،