بِمَا غَفَرَلِىْ رَبِّىْ وَجَعَلَنِىْ مِنَ الْمُكْرَمِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"
English Sahih:
Of how my Lord has forgiven me and placed me among the honored."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جیسی میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھے عزت والوں میں کیا
احمد علی Ahmed Ali
کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا اور مجھے عزت والوں میں کر دیا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کہ مجھے رب نے بخش دیا اور مجھے با عزت لوگوں میں سے کر دیا (١)۔
٢٧۔١ یعنی جس ایمان اور توحید کی وجہ سے مجھے رب نے بخش دیا، کاش میری قوم اس کو جان لے تاکہ وہ بھی ایمان و توحید کو اپنا کر اللہ کی مغفرت اور اس کی نعمتوں کی مستحق ہو جائے۔ اس طرح اس شخص نے مرنے کے بعد بھی اپنی قوم کی خیر خواہی کی۔ ایک مومن صادق کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ ہر وقت لوگوں کی خیر خواہی ہی کرے، بد خواہی نہ کرے اور ان کی صحیح رہنمائی کرے، گمراہ نہ کرے، بیشک لوگ اسے جو چاہے کہیں اور جس قسم کا سلوک چاہیں کریں، حتی کہ اسے مار ڈالیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مجھے باعزت لوگوں میں سے کر دیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کہ میرے پروردگار نے کس وجہ سے مجھے بخش دیا ہے اور مجھے معزز لوگوں میں سے قرار دیا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہ میرے پروردگار نے کس طرح بخش دیا ہے اور مجھے باعزّت لوگوں میں قرار دیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
کہ میرے رب نے میری مغفرت فرما دی ہے اور مجھے عزت و قربت والوں میں شامل فرما دیا ہے،