Skip to main content

وَاِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيْعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُوْنَ

And surely
وَإِن
اور نہیں
all
كُلٌّ
سب کے سب
then
لَّمَّا
مگر
together
جَمِيعٌ
سارے ہمارے
before Us
لَّدَيْنَا
پاس
(will be) brought
مُحْضَرُونَ
حاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے

English Sahih:

And indeed, all of them will yet be brought present before Us.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر لائے جائیں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور سب کے سب ہمارے پاس حاضر ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ وہ جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی (١)

٣٢۔١ مطلب یہ ہے کہ تمام لوگ گذشتہ بھی اور آئندہ آنے والے بھی، سب اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونگیں جہاں ان کا حساب کتاب ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور نہیں ہے کوئی جماعت مگر یہ کہ وه جمع ہو کر ہمارے سامنے حاضر کی جائے گی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(ہاں البتہ) وہ سب (ایک بار) ہماری بارگاہ میں حاضر کئے جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور پھر سب ایک دن اکٹھا ہمارے پاس حاضر کئے جائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

مگر یہ کہ وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کیے جائیں گے،