Skip to main content

وَجَعَلْنَا فِيْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ وَّفَجَّرْنَا فِيْهَا مِنَ الْعُيُوْنِۙ

And We placed
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنائے
therein
فِيهَا
اس میں
gardens
جَنَّٰتٍ
باغات
of
مِّن
سے
date-palms
نَّخِيلٍ
کھجوروں (میں)
and grapevines
وَأَعْنَٰبٍ
اور انگوروں (میں) سے
and We caused to gush forth
وَفَجَّرْنَا
اور پھاڑے ہم نے
in it
فِيهَا
اس میں
of
مِنَ
میں سے
the springs
ٱلْعُيُونِ
چشموں / مختلف چشمے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے

English Sahih:

And We placed therein gardens of palm trees and grapevines and caused to burst forth therefrom some springs –

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے اس میں باغ بنائے کھجوروں اور انگو روں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے کہ،

احمد علی Ahmed Ali

اور اس میں ہم نے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے اور ان میں چشمے جاری کیے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے (١) اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

٣٤۔١ یعنی مردہ زمین کو زندہ کرکے ہم اس سے ان کی خوراک کے لئے صرف غلہ ہی نہیں لگاتے، بلکہ ان کے کام و دہن کی لذت کے لئے مختلف اقسام کے پھل بھی کثرت سے پیدا کرتے ہیں، یہاں صرف دو پھلوں کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ یہ کثیرالمنافع بھی ہیں اور عربوں کو مرغوب بھی، نیز ان کی پیداوار بھی عرب میں زیادہ ہے۔ پھر غلے کا ذکر پہلے کیا کیونکہ اس کی پیداوار بھی زیادہ ہے اور خوراک کی حیثیت سے اس کی اہمیت بھی مسلمہ۔ جب تک انسان روٹی یا چاول وغیرہ خوراک سے اپنا پیٹ نہیں بھرتا، محض پھل فروٹ سے اس کی غذائی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہم نے اس میں کھجوروں کے اور انگور کے باغات پیدا کر دیئے، اور جن میں ہم نے چشمے بھی جاری کر دیئے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے اور اس سے چشمے جاری کر دیئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اسی زمین میں اَخرمے اور انگور کے باغات پیدا کئے ہیں اور چشمے جاری کئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے اور اس میں ہم نے کچھ چشمے بھی جاری کردیئے،