Skip to main content

وَفَدَيْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيْمٍ

And We ransomed him
وَفَدَيْنَٰهُ
اور چھڑا لیا ہم نے اس کو
with a sacrifice
بِذِبْحٍ
ساتھ ایک قربانی کے
great
عَظِيمٍ
بڑی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

English Sahih:

And We ransomed him with a great sacrifice,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ ا سکے عوض دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا (١)

١٠٧۔١ یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالٰی نے جنت سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے سے بھیجا (ابن کثیر) اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر سنت ابراہیمی کو قیامت تک قرب الٰہی کے حصول کا ایک ذریعہ اور عید الاضحٰی کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ایک عظیم قربانی کے عوض اس کو چھڑا لیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے ساتھ اِس کا فدیہ کر دیا،