اور کہتے تھے: کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں،
English Sahih:
And were saying, "Are we to leave our gods for a mad poet?"
1 Abul A'ala Maududi
اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"
2 Ahmed Raza Khan
اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے
3 Ahmed Ali
اور وہ کہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے چھوڑ دیں گے
4 Ahsanul Bayan
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں (١)۔
٣٦۔١ یعنی انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شاعر اور مجنون کہا اور آپ کی دعوت کو جنون (دیوانگی) اور قرآن کو شعر سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایک دیوانے کی دیوانگی پر ہم اپنے معبودوں کو کیوں چھوڑیں؟ حالانکہ یہ دیوانگی نہیں، دانائی تھی، شاعری نہیں، حقیقت تھی اور اس دعوت کو اپنانے میں ان کی ہلاکت نہیں، نجات تھی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟
7 Muhammad Hussain Najafi
اور کہتے تھے کہ آیا ایک دیوانے شاعر کی خاطر ہم اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَيَقُولُونَ﴾ اور اس کلمہ حق کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے تھے : ﴿أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا﴾ ” کیا ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں“ جن کی ہم اور ہمارے آباؤ اجداد عبادت کرتے رہے ہیں ﴿لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ﴾ ” ایک مجنون شاعر کی وجہ سے۔“ اس سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مراد لیتے تھے۔۔۔ اللہ ان کا برا کرے۔۔۔ انہوں نے صرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روگردانی اور مجرد آپ کی تکذیب ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس پر مستزاد یہ کہ انہوں نے آپ پر بدترین حکم لگایا جو سب سے بڑے ظلم پر مبنی ہے۔ انہوں نے آپ کو مجنون شاعر قرار دیا، حالانکہ انہیں خوب علم تھا کہ آپ شاعری جانتے ہیں نہ شعرا سے کوئی واسطہ رکھتے ہیں اور نہ ان کی طرح شاعری کے کبھی اوصاف بیان کئے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے زیادہ عقل مند اور سب سے زیادہ عظیم رائے کے حامل ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur kaha kertay thay kay : kiya hum aesay hain kay aik deewaney shaeer ki wajeh say apney maboodon ko chorr bethen-?