Skip to main content

بَلْ جَاۤءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِيْنَ

Nay
بَلْ
بلکہ
he has brought
جَآءَ
وہ لایا
the truth
بِٱلْحَقِّ
حق کو
and confirmed
وَصَدَّقَ
اور اس نے تصدیق کی
the Messengers
ٱلْمُرْسَلِينَ
رسولوں کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی

English Sahih:

Rather, he [i.e., the Prophet (^)] has come with the truth and confirmed the [previous] messengers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ وہ حق لایا ہے اور اس نے سب رسولوں کی تصدیق کی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) لائے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں (١)

٣٧۔١ یعنی تم ہمارے پیغمبر کو شاعر اور مجنون کہتے ہو، جب کہ واقع یہ ہے وہ جو کچھ لایا اور پیش کر رہا ہے وہ سچ ہے اور وہی چیز ہے جو اس سے قبل تمام انبیاء پیش کرتے رہے ہیں۔ کیا یہ کام کسی دیوانے کا یا شاعر کے تخیلات کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

حالانکہ وہ (دینِ) حق لے کر آیا تھا اور (سارے) رسولوں(ص) کی تصدیق کی تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(وہ نہ مجنوں ہے نہ شاعر) بلکہ وہ (دینِ) حق لے کر آئے ہیں اور انہوں نے (اللہ کے) پیغمبروں کی تصدیق کی ہے،