Skip to main content

وَمَنْ يَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا يَكْسِبُهٗ عَلٰى نَفْسِهٖۗ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَكِيْمًا

And whoever
وَمَن
اور جو کوئی
earns
يَكْسِبْ
کمائے گا۔ کرے گا
sin
إِثْمًا
گناہ
then only
فَإِنَّمَا
تو بیشک
he earns it
يَكْسِبُهُۥ
کماتا ہے اس کو
against
عَلَىٰ
اوپر
his soul
نَفْسِهِۦۚ
اپنی جان کے
And is
وَكَانَ
اور ہے
Allah
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
All-Knowing
عَلِيمًا
علم والا
All-Wise
حَكِيمًا
حکمت والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اُسی کے لیے وبال ہوگی، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے

English Sahih:

And whoever earns [i.e., commits] a sin only earns it against himself. And Allah is ever Knowing and Wise.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اُسی کے لیے وبال ہوگی، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جو گناہ کمائے تو ا س کی کمائی اسی کی جان پر پڑے اور اللہ علم و حکمت والا ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور جو کوئی گناہ کرے سو اپنےہی حق میں کرتا ہے اور الله سب باتوں کا جاننے والا حکمت والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جو گناہ کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے (١) اور اللہ بخوبی جاننے والا ہے

١١١۔١ اس مضمون کی ایک دوسری آیت میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے، کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، یعنی کوئی کسی کا ذمہ دار نہیں ہوگا، ہر نفس کو وہی کچھ ملے گا جو کما کر ساتھ لے گیا ہوگا،

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جو گناه کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے اور اللہ بخوبی جاننے واﻻ اور پوری حکمت واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو گناہ کرتا ہے تو وہ اپنی ہی جان کے خلاف کرتا ہے۔ اور اللہ بڑا جاننے والا ہے اور بڑی حکمت والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جو قصدا گناہ کرتا ہے وہ اپنے ہی خلاف کرتا ہے اور خدا سب کا جاننے والا ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو بس وہ اپنی ہی جان پر (اس کا وبال عائد) کر رہا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے،