Skip to main content

وَاِنِّىْ عُذْتُ بِرَبِّىْ وَرَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ ۚ

And indeed I
وَإِنِّى
اور بیشک میں
[I] seek refuge
عُذْتُ
میں پناہ لے چکا
with my Lord
بِرَبِّى
اپنے رب کی
and your Lord
وَرَبِّكُمْ
اور تمہارے رب کی
lest
أَن
کہ
you stone me
تَرْجُمُونِ
تم سنگسار کرو مجھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو

English Sahih:

And indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو

احمد علی Ahmed Ali

اور بے شک میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہے اس واسطے کہ تم مجھے سنگسار کرو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو (١)۔

٢٠۔١ اس دعوت و تبلیغ کے جواب میں فرعون نے موسیٰ علیہ السلام کو قتل کی دھمکی دی، جس پر انہوں نے اپنے رب سے پناہ طلب کی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار سے پناہ مانگ لی ہے کہ تم مجھے سنگسار کرو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کردو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک میں نے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے اس سے کہ تم مجھے سنگ سار کرو،