Skip to main content

وَمِنْ كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ

And of
وَمِن
اور میں سے
every
كُلِّ
ہر
thing
شَىْءٍ
چیز
We have created
خَلَقْنَا
بنائے ہم نے
pairs
زَوْجَيْنِ
جوڑے
so that you may
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
remember
تَذَكَّرُونَ
تم نصیحت پکڑو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو

English Sahih:

And of all things We created two mates [i.e., counterparts]; perhaps you will remember.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے کہ تم دھیان کرو

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے ہی ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم غور کرو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے (۱) تاکہ تم نصیحت حاصل کرو (۲)

٤۹۔۱ یعنی ہرچیز کو جوڑا جوڑا، نر اور مادہ یا اس کی مقابل اور ضد کو بھی پیدا کیا ہے۔ جیسے روشنی اور اندھیرا، خشکی اور تری، چاند اور سورج، میٹھا اور کڑوا رات اور دن خیر اور شر زندگی اور موت ایمان اور کفر شقاوت اور سعادت جنت اور دوزخ جن وانس وغیرہ حتی کہ حیوانات کے مقابل جمادات اس لیے ضروری ہے کہ دنیا کا بھی جوڑا ہو یعنی آخرت، دنیا کے بالمقابل دوسری زندگی۔
٤٩۔۲ یہ جان لو کہ ان سب کا پیدا کرنے والا صرف ایک اللہ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ہر چیز کے جو ڑے پیدا کئے (ہر چیز کو دو دو قِسم کابنایا) تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہر شے میں سے ہم نے جوڑا بنایا ہے کہ شاید تم نصیحت حاصل کرسکو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے ہر چیز سے دو جوڑے پیدا فرمائے تاکہ تم دھیان کرو اور سمجھو،