فرما دیجئے: تم (بھی) منتظر رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ (تمہاری ہلاکت کا) انتظار کرنے والوں میں ہوں،
English Sahih:
Say, "Wait, for indeed I am, with you, among the waiters."
1 Abul A'ala Maududi
اِن سے کہو اچھا انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
2 Ahmed Raza Khan
تم فرماؤ انتظار کیے جاؤ میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں
3 Ahmed Ali
کہہ دو تم انتظار کرتے رہو بے شک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
4 Ahsanul Bayan
کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں (١)
٣١۔١ یعنی دیکھو! موت پہلے کسے آتی ہے؟ اور ہلاکت کس کا مقدر ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
6 Muhammad Junagarhi
کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
7 Muhammad Hussain Najafi
آپ کہئے! کہ تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
9 Tafsir Jalalayn
کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
10 Tafsir as-Saadi
﴿قُلْ﴾ آپ اس حماقت آمیز بات کے جواب میں ان سے کہہ دیجئے ﴿ تَرَبَّصُوا ﴾ یعنی تم میرے مرنے کا انتظار کرو ﴿فَاِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ﴾ ’’پس میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘ ہم تمہارے بارے میں اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں تمہیں عذاب میں مبتلا کرے۔
11 Mufti Taqi Usmani
keh do kay : kerlo intizar ! mein bhi tumharay sath intizar ker-raha hun .