اور یہ کہ وہی (خوشی دے کر) ہنساتا ہے اور (غم دے کر) رُلاتا ہے،
English Sahih:
And that it is He who makes [one] laugh and weep
1 Abul A'ala Maududi
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا
2 Ahmed Raza Khan
اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا
3 Ahmed Ali
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے
4 Ahsanul Bayan
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
بےشک وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- فِلایا بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے وانہ ھو اضحک وابکی یعنی خوشی اور غمی دونوں کے اسباب اسی کی طرف سے ہیں اچھی اور بری قسمت کا سر رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے کسی کو اگر راحت اور مسرت نصیب ہوتی ہے تو اسی کے دینے سے ہوتی ہے اور اگر کسی کو مصائب و آلام سے سابقہ پڑتا ہے تو اسی کی مشیت سے پڑتا ہے کوئی دوسری ہستی اس کا ئئنات میں ایسی نہیں کہ جو قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے میں کسی قسم کا دخل رکھتی ہو۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی﴾ یعنی وہی ہے جو ہنسنے اور رونے کے اسباب وجود میں لاتا ہے، یہ اسباب خیر، شر، فرحت، مسرت اور حزن وغم پر مشتمل ہیں اور ہنسانے اور رلانے کے اندر اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ پوشیدہ ہے۔