انہیں پہلے نہ کسی انسان ہی نے ہاتھ سے چُھوا ہے اور نہ کسی جِن نے،
English Sahih:
Untouched before them by man or jinni .
1 Abul A'ala Maududi
اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
2 Ahmed Raza Khan
ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے،
3 Ahmed Ali
نہ انہیں ان سےپہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا
4 Ahsanul Bayan
ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
6 Muhammad Junagarhi
ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل
7 Muhammad Hussain Najafi
ان (جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے انہیں چھوا بھی نہیں ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انہیں ان سے پہلے کسی انسان یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہوگا
9 Tafsir Jalalayn
ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا نہ کسی جن نے
10 Tafsir as-Saadi
ان دونوں جنتوں کے اصحاب کا تکیہ سبز ریشم پر لگا ہوا ہوگا،یہ وہ بچھونے ہیں جو بیٹھنے کی بلند جگہوں کے نیچے ہوں گے جو ان بیٹھنے کی جگہوں سے زائد ہوں گے،ان کے بیٹھنے کی جگہ کے پیچھے ،اس کی خوبصورتی اور خوبصورت منظر میں اضافے کے لیے پردے لٹک رہے ہوں گے۔
11 Mufti Taqi Usmani
unhen inn jannatiyon say pehlay naa kissi insan ney kabhi chooa hoga , aur naa kissi jinn ney .