Skip to main content

مَنْ يُّصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَٮِٕذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗۗ وَ ذٰلِكَ الْـفَوْزُ الْمُبِيْنُ

Whoever
مَّن
جو کوئی
is averted
يُصْرَفْ
پھیرا گیا
from it
عَنْهُ
اس سے
that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
then surely
فَقَدْ
تو تحقیق
He had Mercy on him
رَحِمَهُۥۚ
اس نے رحم کیا اس پر
And that
وَذَٰلِكَ
اور یہی
(is) the success
ٱلْفَوْزُ
کامیابی ہے
(the) clear
ٱلْمُبِينُ
کھلی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس دن جو سزا سے بچ گیا اس پر اللہ نے بڑا ہی رحم کیا اور یہی نمایاں کامیابی ہے

English Sahih:

He from whom it is averted that Day – [Allah] has granted him mercy. And that is the clear attainment.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس دن جو سزا سے بچ گیا اس پر اللہ نے بڑا ہی رحم کیا اور یہی نمایاں کامیابی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس دن جس سے عذاب پھیر دیا جائے ضرور اس پر اللہ کی مہر ہوئی، اور یہی کھلی کامیابی ہے،

احمد علی Ahmed Ali

جس سے اس دن عذاب ٹل گیا تو اس پر الله نے رحم کر دیا اور یہی بڑی کامیابی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس شخص سے اس روز وہ عذاب ہٹا دیا جائے تو اس پر اللہ نے بڑا رحم کیا اور یہ صریح کامیابی ہے۔

١٦۔١ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ' جو آگ سے دور اور جنت میں داخل کر دیا گیا، وہ کامیاب ہوگیا اس لئے کامیابی، خسارے سے بچ جانے اور نفع حاصل کر لینے کا نام ہے۔ جنت سے بڑھ کر نفع کیا ہوگا؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس شخص سے اس روز عذاب ٹال دیا گیا اس پر خدا نے (بڑی) مہربانی فرمائی اور یہ کھلی کامیابی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس شخص سے اس روز وه عذاب ہٹا دیا جائے تو اس پر اللہ نے بڑا رحم کیا اور یہ صریح کامیابی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس دن جس شخص سے عذاب ٹال دیا گیا اس پر اس (خدا) نے بڑا رحم کیا ہے۔ اور یہ بڑی نمایاں کامیابی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس دن جس سے عذاب ٹال دیا جائے اس پر خدا نے بڑا رحم کیا اور یہ ایک کھلی ہوئی کامیابی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس دن جس شخص سے وہ (عذاب) پھیر دیا گیا تو بیشک (اﷲ نے) اس پر رحم فرمایا، اور یہی (اُخروی بخشش) کھلی کامیابی ہے،