Skip to main content

اُنْظُرْ كَيْفَ كَذَبُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ

Look
ٱنظُرْ
دیکھو
how
كَيْفَ
کس طرح
they lied
كَذَبُوا۟
انہوں نے جھوٹ بولا
against
عَلَىٰٓ
پھر
themselves
أَنفُسِهِمْۚ
اپنے نفسوں (پر)
And lost
وَضَلَّ
اور گم ہوگئے
from them
عَنْهُم
ان سے
what
مَّا
جو
they used to
كَانُوا۟
تھے وہ
invent
يَفْتَرُونَ
وہ گھڑتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دیکھو، اُس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے، اور وہاں اُن کے سارے بناوٹی معبود گم ہو جائیں گے

English Sahih:

See how they will lie about themselves. And lost from them will be what they used to invent.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دیکھو، اُس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے، اور وہاں اُن کے سارے بناوٹی معبود گم ہو جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

دیکھو کیسا جھوٹ باندھا خود اپنے اوپر اور گم گئیں ان سے جو باتیں بناتے تھے،

احمد علی Ahmed Ali

دیکھو اپنے اوپر انہوں نے کیسا جھوٹ بولا اور جو باتیں وہ بنایا کرتا تھے وہ سب غائب ہو گئیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وہ جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب غائب ہوگئے (١)۔

٢٤۔١ لیکن وہاں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جس طرح بعض دفعہ دنیا میں انسان ایسا محسوس کرتا ہے اسی طرح ان کے معبودان باطل بھی، جن کو اللہ کا شریک اپنا حمائتی و مددگار اور سفارشی سمجھتے تھے، غائب ہونگے اور وہاں ان پر شرکا کی حقیقت واضح ہوگی، لیکن وہاں اس کے ازالے کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دیکھو انہوں نے اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بوﻻ اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وه جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وه سب غائب ہوگئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

دیکھو وہ کس طرح اپنے ہی برخلاف جھوٹ بولنے لگے؟ اور ان کی وہ تمام افترا پردازیاں گم ہوگئیں جو وہ کیا کرتے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

دیکھئے انہوں نے کس طرح اپنے آپ کو جھٹلایا اور کس طرح ان کا افترا حقیقت سے دور نکلا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

دیکھئے انہوں نے خود اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو بہتان وہ (دنیا میں) تراشا کرتے تھے وہ ان سے غائب ہوگیا،