Skip to main content

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ

They wish
وَدُّوا۟
وہ چاہتے ہیں
that
لَوْ
کاش تم
you should compromise
تُدْهِنُ
سستی کرو
so they would compromise
فَيُدْهِنُونَ
تو وہ بھی سستی کریں۔ مداہنت کریں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں

English Sahih:

They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں،

احمد علی Ahmed Ali

وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں (١)

٩۔١ وہ چاہتے ہیں کہ تو ان کے معبودوں کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے تو وہ بھی تیرے بارے میں نرم رویہ اختیار کریں باطل پرست اپنی باطل پرستی کو چھوڑنے میں ڈھیلے ہو جائیں گے۔ اس لئے حق میں خوشامد، حکمت، تبلیغ اور کار نبوت کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ (کفار) تو چاہتے ہیں کہ آپ(ص) (اپنے فرضِ منصبی کی ادائیگی میں) ڈھیلے پڑجائیں تو وہ بھی (مخالفت میں) ڈھیلے ہو جائیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ تو چاہتے ہیں کہ (دین کے معاملے میں) آپ (بے جا) نرمی اِختیار کر لیں تو وہ بھی نرم پڑ جائیں گے،