كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۤـــًٔا ۢ بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِى الْاَيَّامِ الْخَـالِيَةِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
English Sahih:
[They will be told], "Eat and drink in satisfaction for what you put forth in the days past."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا
احمد علی Ahmed Ali
کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے (١)
٢٤۔١ یعنی دنیا میں اعمال صالحہ کئے، یہ جنت ان کا صلہ ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(ان سے کہاجائے گا) کھاؤ اور پیو مزے اور خوشگواری کے ساتھ ان اعمال کے صلے میں جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کئے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(اُن سے کہا جائے گا:) خوب لطف اندوزی کے ساتھ کھاؤ اور پیو اُن (اَعمال) کے بدلے جو تم گزشتہ (زندگی کے) اَیام میں آگے بھیج چکے تھے،